شکاگو میں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق بھائی کی ساتویں برسی عقیدت و  احترام سے منائی گئی

ایم کیو ایم شکاگو کے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس سلسلے میں شکاگو میں دیوان ایونیو پر واقع ایم کیو ایم یو ایس اے کے سینٹرل آفس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں شکاگو چیپٹر انچارج عقیل جمالی بھائی سمیت اراکین اراکین چیپٹر کمیٹی، شعبہ خواتین، کراچی کلب، پاکستان کلب، گہوارہ ادب سمیت کارکنان و ہمدردان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اجتماعی دعا میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید، قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے بڑے بھائی اور بھتیجے سمیت تحریک کے تمام شہداء کے بلند درجات، اسیر کارکنان کی رہائی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی، قائد تحریک کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور انکی صحت اور درازئ عمر کے لیے دعا کرائی گئی۔ بعدازاں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق بھائی کی تحریکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔