ہاجر قوم الطاف حسین بھائی کا یوم پیدائش 17 ستمبر کو شکاگو میں تجدید عہد وفا کے طور پر منانے کا اعلان،

ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کا جنرل ورکرز اجلاس چیپٹر انچارج عقیل جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شکاگو چیپٹر کمیٹی، شعبہ خواتین، پاکستان کلب،کراچی کلب، گہوارہ ادب سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر بانی و قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا یوم پیدائش 17 ستمبر کو بھرپور جوش و جذبہ اور تجدید عہد وفا کے طور پر منانے کا اعالان کیا گیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ 17 ستمبر بروز اتوار شام 7 بجے لنکنوڈ کمیونٹی ہال میں ایک پرجوش تقریب منعقد کی جائے گی جس میں تمام کارکنان اپنے قائد سے عقیدت اور تجدید عہد وفا کا اظہار کرینگے۔